Match Fixing and Corruption in Pakistan Cricket

Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Newsline magazine is home delivered anytime anywhere!

Newsflash
 

Subscribe to Cricketer magazine at special  rates in Pakistan

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

 

 

 

 

 

 شاباش اظہر علی ! شاباش محمد حفیظ!   

پاکستان مین کرکٹ کے شائقین حالیہ برسوں میں اچھی خبروں کو ترس گئے تھے۔ دنیا بھر میں پاکستان کو پے در پے ہزیمت کا سامنا تھا مگر اب اچھی خبر یہ کہ بالاخر محمد حفیظ اور اظہر علی نے پاکستان کے خلاف غداری کے مرتکب کھلاڑی محمد عامر کے بائکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

بین الااقوامی کرکٹ  میں سپاٹ  فکسنگ کے ناپسندیدہ کردار محمد عامر کے خلاف پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے نہ صرف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی بلکہ اس بد عنوان اور بد کردار کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

یاد رہے پاکستان میں بدعنوانی روز مرہ کا معمول ہے اور حکومتی ادارے اکژ بدعنوان افراد کی پشت پناہی کر رہے ہوتے ہیں۔ اس وقت بھی صوبہ سندھ کی حکومت پاکستان کی فوج کے کرپشن کے خلاف اقدامات پر قانونی مسائل کھڑے کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان کے عوام بدنوانی کا خاتمہ چاتے ہیں۔  اس بات میں بھی شک نہیں کہ کرکٹ بورڈ کے سب سے فعل رکن نجم سیٹی کو بھی فوج میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

اگرچہ  حکومت  اور بورڈ کی حمایت کے سبب پاکستان کے اکژر کرکٹر تزبزب کا شکار تھے مگر محمد حفیظ نے حال ہی میں بنگلہ دیش میں لیگ سے اپنا معاہدہ صرف اس لئے ختم کر دیا کہ چٹاگانگ کی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کیا گیا تھا۔ حفیظ کے اس فیصلہ سے نہ صرف پاکستان کی قدر و مزلت میں اجافہ ہوا ہے بلکہ پاکستان کے باوقار کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ہوا ہے۔  اس کے بعد اطہر علی نے بھی پاکستان کے کیمپ میں اس وقت تک آنے سے انکار کر دیا ہے۔

یہی نہیں پاکستان کے ٹیسٹ کھلاڑی مصباح الحق نے بھی عامر کو کھلانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 

I   

 More Stories on Related Subjects

BJP Leader found guilty of Muslim Massacre (August 30, 2012)

Bangalore Rings Fear for Muslim community (August 23, 2012)

Stories from Pakistan

Consumers in Pakistan being harassed by Telecom Companies, Regulatory Authority remains a silent spectator. (November 17, 2012)

 بدعنوانوں کا ٹولہ

تاہم کھیل شائقین اس بات پر مطمئن ہیں کہ کرکٹ بورڈ اور میڈیا میں بدعنوان عناصر پاکستان کی ٹیم میں عامر کی شمولیت کے حوالہ سے رنگ برنگی تاویلیں پیش کر کے خود کو بے نقاب کر چکے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ کرکٹ بورڈ کو پاکستان بھر سے کوئی بھی قابل کھلاڑی نہیں مل رہا؟ پاکستان میں اس وقت بد عنوان کھلاڑیوں کا راج ہے۔

داغدار ماضی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں اس وقت وقار یونس اور مشتاق احمد کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔ پاکستان کی عدالت اس سے پہلے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے ان کے کردار پر شکوک کا اظہار کر چکی ہے۔ جسٹس قیوم رپورٹ میں شفاف کردار کے حامل کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث افراد سے دور رکھنے کا کہا گیا تھا۔

پاکستان سے غداری  اور جوئے میں ملوث ہونے والے کرکٹر کے خلاف  باضمیر افراد  کا اعلامیہ کرکٹ بورڈ کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ کہیں پاکستان کرکٹ بدعنوانی کی سر پرستی تو نہیں کر رہی؟ فیصلہ عنقریب ہونے ہی والا ہے۔   

 

Post dated December 24, 2015

Comments: 0 Be the first to comment...

Share your views at feedback@newsflash.com.pk

 

 

 

Send your contributions at editor@newsflash.com.pk

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

newsalerts@newsflash.com.pk


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768