Energy Crisis in Pakistan

Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 


 

Subscribe to Time magazine at special  rates in Pakistan

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

 

 

Reader's Digest Subscription

 

 

 

بھارتی الیکشن کمیشن کی کامیابی کا راز

بھارت میں سیاستدان  اور عوام منتخب حکومت کا احترام کرتے ہیں اور اس سے بڑھ کر یہ کہ بھارت کا الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا باقاعدہ تجربہ رکھتا ہے۔ پاکستان میں انتخابی عمل کی خامیاں بھی جمہوری تسلسل ہی سے دور ہو پائیں گی۔ 

  

 

چند ماہ  سےتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے  الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نشانہ بنا  رکھا   ہے۔ انھیں شکایت ہےکہ دوران  الیکشن دھاندلی روکنے کے لیے کمیشن خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا ۔

اسی دوران ہمارے پڑوس میں بھارتی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام پارلیمانی انتخابات کامیابی سے انجام پائے حالانکہ بھارت آبادی اور رقبےکے لحاظ سے پاکستان سے کئی گناہ بڑا ہے سو بھارتی کمیشن کی کامیابی کا راز کیا ہے ؟

   

 

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن آزاد وخودمحتار ادارہ ہے اسی آزادی نےاسے ایک طاقتور ادارہ بنادیا ہے حتی کہ گزشتہ دنوں بھارتی بری فوج کے نئےسربراہ جنرل دلبیر سنگھ کا تقرر بھی الیکشن کمیشن کی اجازت ہی سے ہوا۔ در حقیقت انتحابات کے انعقاد سےدو ہفتےقبل الیکشن کمیشن نےوزارت دفاع کو اجازت دی تھی کہ وہ جنرل دلبیر سنگھ کی فائل اپائٹمنٹ  کمیٹی کوبھجوادے۔ اس کمیٹی کے سربراہ وازیراعظم موہن سنگھ تھے  ۔ مگر کمیٹی اس ضمن میں کمیشن سے دو ٹوک فیصلہ چاہتی تھی ، جوبالآخر اسے مل گیا .

 

سوال یہ ہے کہ کیا بھارتی بری فوج کے چیف کی تقری میں الیکشن کمیشن کا بھی کردار ہے ؟ عام حالات میں کمیشن کااس تقرری سے کوئئ سروکار نہیں ہوتا ، مگر جیسے ہی انتخا بات ہونے کا اعلان ہو وہ بھارت کا عارضی حکمران    بن جاتا ہے۔ امن وامان سے الیکشن کروانے کے لیے بھارتی آئین نے الیکشن کمیشن کو بے پناہ اختیارات دے رکھے ہیں اہم بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن دلیری سے یہ اختیارت استعمال کرتا ہے ۔ اسی باعث وہ دنیا کا سب سے بڑا میلہ بھی کامیابی سے کروالیتاہے بھارت میں۸۰کروڑسےزیادہ ووٹربستےہیں پھرلسانی، جغرافیائی اور دیگر مسائل مدنظررکھے جائیں، تو انتخابات کا عمل دماغ چکرادنیےوالی سرگرمی بن جاتی ہے ، اس کے باوجود بھارتی الیکشن کمیشن کامیابی سے انتخابات کراتا ہے ۔ اور سبھی امیدوار و جماعتیں انتخابی نتائج تسلیم کر لیتے ہیں۔ اس پرمظاہرے کرتے کوئی فوری عاجلانہ قدم نہیں اٹھاتا ۔

 

مقبول ترین صفحات

بہو بھی بیٹی ہوتی ہے

کیا آپ بھی پاس ورڈ بھول جاتے ہیں؟

کرینا کپور اور وزن کم کرنے کے طریقے

نئے پاکستان کے خواب سے پہلے عمران خان کا ماضی جان لیں

I   

بھارتی الیکشن کمیشن  کی ایک خاصیت یہ ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کرانے کے سلسلے میں کبھی بری فوج سے مدد نہیں لیتا، سیکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں پولیس رینجر اور نیم فوج دستے انجام دیتے ہے ۔ الیکشن کمیشن جب بھی ان سیکورٹی فورسزکی خدمات حاصل کرےتو وہ اسی کی کمانڈ میں آ جاتی ہے۔

 More Stories on India

Elections in India 2014 (April 12, 2014)

Indian Politics still hang on cast system (August 23, 2012)

Stories from Pakistan

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین اپنا لینا بھی بھارتی الیکشن کمیشن کی جدت پسندی ہے۔ بھارت میں یہ مشینیں ۲۰۰۴؁ سے زیر استعمال ہے ۔ ان کی وجہ سے نہ صرف کمیشن کو کروڑوں بیلٹ پیپر چھاپنے کے خرچے سے نجات ملتی ہے ۔ بلکہ ووٹ گننے کا عمل بھی گنتی کی طرح آسان ہو جاتا ہے ۔  تاہم پاکستان الیکشن کمیشن کے مانندوہ بھی  پیسے اور اثرورسوخ کی طاقت کو کم نہیں کر سکا ۔ یہی وجہ ہے کہ جرائم پیشہ امیدواروں کی بڑی تعداد حالیہ لوک سبھاتک پہنچے میں کامیاب رہی ۔ ان نومنتخب ارکان پر قتل، ڈکیتی،  بے حرمتی ، چوری اور  فراڈکے مقدمے چل رہے ہے ۔ حالیہ الیکشن میں بھی ہر امیدوار نے جیت کی خاطر بے دریغ پیسہ خرچ کیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی حد ۷۰لاکھ رکھی تھی لیکن بیشتر امیدوارں نے اپنی انتخابی مہمات پر سات تا دس کروڑ خرچ کیے ۔  حقیقت یہ ہے کہ اکثر ممالک کی طرح اب بھارت میں  بھی اب پیسے والے ہی الیکشن جیت سکتے ہے ۔

 Post dated August 12, 2014

Comments: 0 Be the first to comment...

 

اآپ کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے۔ اپنی نگارشات کے ساتھ مکمل نام پتہ رابطہ نمبر ضروری ہے۔ اسی صورت قارئین کے خیالات ان صفحات کی زینت بن سکتے ہیں۔

Share your views at feedback@newsflash.com.pk

 

 

Send your contributions at editor@newsflash.com.pk

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

newsalerts@newsflash.com.pk


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768