Elections in Pakistan 2013

Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Looking for good food? Subscribe to Dalda ka Dasterkhuan


 

Newsflash

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بجلی چوروں کی بیخکنی سے حکومت کی پہلوتہی

ستم ظریفی یہ ہے کہ گزشتہ ایک سال میں بجلی کے ٹیرف متعدد بار تبدیل کئے گئے اور بجلی چوری  کا تمام تر بوجھ ان صارفین پر براہ راست ڈالا گیا جو اپنے واجبات باقا عدگی سے ادا کرتے ہیں۔ یہی نہیں گردشی قرضوں کی حکومتی خزانے سے ادائگی بھی ایسے ہی ہے کہ آپ بجلی چوری کے واجبات ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ادا کریں۔

بدلتے  موسم کے ساتھ پاکستان میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ملک کے اکثر شہروں میں بجلی کی بندش بارہ گحنٹے سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ سطور پڑھنے والوں کے لئے کوئی اچنبے کی بات نہیں بلکہ اس تحریر کا بنیادی مقصد حکومتی سطح پر بجلی چوری کی معاونت کی نشاندہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس الیکشن کے موسم میں مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں نے،  بشمول خواجہ آصف کے،  دعوے کئے کہ حکومت میں آتے ہی بجلی کی چوری کا سدباب کیا جائے گا کیونکہ گردشی قرضے ختم کرنے کا واحد علاج یہی ہے۔ مؤخرالذکر معزز وزیر تو الیکشن کے بعد بھی چند ہفتے اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے رہے۔

 

خواتین جادو اور اسلام ۔ یہ کتاب تواہم پرستی سے نجات دلا کر قارئین  پر جادو کے حقائق کو واضح کرتی ہے اور حالیہ  مہینوں میں بہت زیا دہ خریدی جارہی ہے۔

گزشتہ دورحکومت میں بھی بعض قومی اخبارات نے اس حقیقت کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کی تھی کہ گردشی قرضوں میں پنجاب کے حکومتی اداروں کی بجلی چوری کا خاص تناسب  سرکاری اداروں کے سامنےحکومت پنجاب کی  بےبسی کا بین ثبوت ہے۔اس بات میں دو رائے نہیں کہ واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت  کے بغیر بجلی کی چوری ممکن ہی نہیں۔ مگر  ملکی تاریخ کے بد ترین لائن لاسز کے باوجود  ھکومت نے محکمہ کے کسی فرد کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی بلکہ گردشی قرضوں میں کمی کے لئے قومی خزانوں کے منہ کھول دئے۔

I   

 More Stories on Related Subjects

گیس میں کرپشن پر عمران خان کی خاموشی

بدعنوانی کا عفریت اور پاکستان کرکٹ

Stories from Pakistan

Consumers in Pakistan being harassed by Telecom Companies, Regulatory Authority remains a silent spectator. (November 17, 2012)

ستم ظریفی یہ ہے کہ گزشتہ ایک سال میں بجلی کے ٹیرف متعدد بار تبدیل کئے گئے اور بجلی چوری  کا تمام تر بوجھ ان صارفین پر براہ راست ڈالا گیا جو اپنے واجبات باقا عدگی سے ادا کرتے ہیں۔ یہی نہیں گردشی قرضوں کی حکومتی خزانے سے ادائگی بھی ایسے ہی ہے کہ آپ بجلی چوری کے واجبات ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ادا کریں۔

ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت وقت نے بجلی چوری کے سدباب کے لئے کوئی واضح قدم نہیں اٹھایا۔ محترم عابد شیر علی صاحب نے اپنے  تند و تیز بیانات سے اس بابت بہت سی سیاسی کامیابیاں تو حاصل کی ہیں لیکن نوکر شاہی کے زور پر حکمرانی کرنے والے بےبس سیاستدان کب تک بجلی کے بلوں سے ایماندار صارفین کا بالواسطہ یا بلاواسطہ استحصال  کرتے رہیں گے؟ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے جس  پر پاکستان کا آزاد میڈیا آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔ گردشی قرضوں کی ادائگی کے لئے اربوں رپے کی  مجرمانہ ادائگی پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا رہا۔

Post dated April 12, 2014

Comments: 0 Be the first to comment...

Share your views at feedback@newsflash.com.pk

 

 

 

Send your contributions at editor@newsflash.com.pk

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

newsalerts@newsflash.com.pk


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768